آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

109

اسلام آباد،28نومبر(اے پی پی):محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کہ پیشنگوئی کی ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا،خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے وسطی/جنوبی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران  ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود اور بالائی علاقوں میں سرد رہا جبکہ راوالاکوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت  کے مطابق گوپس میں منفی 02  جبکہ کالام، قلات اور اسکردو میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔