نیویارک ، 10 نومبر (اے پی پی ):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر منیر اکرم کی فال اکیڈمی کے طلباء کے ساتھ ایک نشست ہوئی ،جس دوران سفیر اکرم نے اقوام متحدہ کے نظام کو درپیش چیلنجز، کثیرالجہتی کے مستقبل اور پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔
سفیر منیر اکرم کی گفتگو کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا جہاں طلباء نے ان سے اقوام متحدہ کی اصلاحات، موجودہ تنازعات کے پیش نظر بین الاقوامی امن اور استحکام کے امکانات، اقوام متحدہ میں اصلاحات کے حوالے سے شمال جنوب کی تقسیم اور کثیرالجہتی کے چیلنجوں کے بارے میں سوالات پوچھے۔