ملتان۔ 10 نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہداختر زمان تمام سرکاری محکموں میں ای پروکیورنمنٹ سسٹم کا نفاذ چاہتے ہیں،سرکاری محکموں میں ٹینڈرنگ کے لئے ای پروکیورمنٹ سسٹم اپنایا جائے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنی زیر صدارت خصوصی اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں سرکاری اداروں میں ای پروکیورمنٹ سسٹم کے نفاذ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو یوزرمینجمنٹ،ٹمپلیٹ ڈیزائن،کمیٹی ماڈیول اورکنفی گریشن سسٹم بارے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے محکمہ پرا ئمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب کو ای پروکیونمنٹ سسٹم اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرای پروکیومنٹ کو ماڈل کے طور پراپنائے،ماڈل کی کامیابی کے بعد اسے جنوبی پنجاب کے تمام سرکاری محکموں میں لاگو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وینڈرز کی رجسٹریشن بارے پیپرا سے مکمل رہنمائی لی جائے۔











