الخدمت فاونڈیشن پاکستان نے غزہ فلسطین کے متاثرین کیلئے اب تک 2 ارب روپے مالیت کا امداد پہنچا دیا ۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن

47

پشاور،16نومبر(اے پی پی):  الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ الخدمت پہلے دن سے ہی غزہ میں موجود ہم خیال فلاحی اداروں کے اشتراک سے امدادی سرگرمیوں میں عملی طور پر شامل ھے۔

7 اکتوبر سے غزہ اور فلسطین پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری تسلسل کے ساتھ جاری ھے جس کے نتیجے میں اب تک 14ہزار سے زاٸد افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہیں اور ان حملوں میں اب تک 31ہزار سے زاٸدافراد شدید زخمی ہوٸے ہیں جبکہ دو لاکھ 12ہزار سے زاٸد گھر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ھو چکے ہیں۔

غزہ کو روزانہ 500 ٹرک غذائی اجناس پہنچتی تھی لیکن اسراٸیل نے غزہ پر بجلی بند کرکے سپلاٸی لاٸن منقطع کی اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران بمشکل صرف تین دنوں کا راشن ہی غزہ پہنچا ھےجس سے 22لاکھ کی آبادی کو درپیش شدید انسانی بحران کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ھے۔

ان خیالات کا اظہار الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے پریس کلب پشاور میں الخدمت فاونڈیشن کے صوباٸی صدر خالد وقاص کے ہمراہ غزہ اور فلسطین کے حوالے سے الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے تحت جاری امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن پاکستان نے اب تک دو ارب روپے سے زاٸد مالیت کا ریلیف غزہ متاثرین کے لٸے پہنچایا ھے جبکہ امدادی سامان کی بڑی کھیپ اس وقت بھی فضاٸی اور بحری راستے سے غزہ روانہ ہونے کےلٸے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت نے ہر قسم کی جدید سہولیات سے آراستہ عالمی معیار کی 10ایمبولینس گاڑیاں بھی فلسطین کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ھے جبکہ حالیہ بحران میں یتیم ہونے والے بچوں کی کفالت کے لٸے آغوش ھومز کے قیام کی پیشکش بھی کردی ھے جس کے لٸے ترکی، مصر، پاکستان یا فلسطین میں انتظام کیا جاٸے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت الخدمت ھم خیال عالمی فلاحی اداروں کے اشتراک سے غزہ کے اندر اور مصر کی سرحد پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ھے اور اجازت ملنے پر الخدمت ایک بڑا فیلڈ ہسپتال بھی غزہ کے زحمیوں کے لٸے تیار کرے گی جو کہ ترکی میں موجود ھے اور اسے خرید کر مصر میں غزہ کی سرحد پر قاٸم کیا جاٸے گا۔

 انہوں نے کہا کہ الخدمت کی اپیل پر اس وقت دنیا بھر سے تین ہزار سے زاٸد ڈاکٹروں اور طبی عملہ نے غزہ کے زخمیوں کے علاج معالجہ کے لٸے اپنی خدمات الخدمت کو رضاکارانہ طور پر پیش کی پیں۔

اس موقع پر الخدمت فانڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص نے صوبہ کی جانب سےغزہ ریلیف فنڈ میں 10کروڑ روپے مالیت کا امدادی چیک مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کے حوالے کیا۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد شاکر صدیقی، ضلع پشاور کے صدر ارباب عبدالحسیب اور صوباٸی میڈیا منیجر نورالواحد جدون بھی الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر ہمراہ تھے۔