اسلام آباد ، 15 نومبر(اے پی پی ): اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹیم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔