ایشیاء کی نمبرون تصورکی جانیوالی لیدرانڈسٹری قصور آج زبوں حالی کاشکار

8

قصور،01نومبر(اے پی پی): ایشیاء کی نمبرون تصورکی جانیوالی لیدرانڈسٹری قصور آج زبوں حالی کاشکار ہے۔

دن بدن بڑھتی  ہوئی  مہنگائی ،بجلی کے زائدبلوں اور بے جا ٹیکسز اورامپورٹ پرسبسڈی نہ دینے کی وجہ سے ٹینری مالکان اس وقت شدید ڈیپریشن کاشکار ہیں،موجودہ ملکی حالات کی وجہ سے ڈالرکی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے لیدر انڈسٹری کو زبوں حالی کاشکار کرکے رکھ دیا ہے۔

ہزاروں افراد لیدر انڈسٹری کے ساتھ منسلک ہیں جن کے گھروں کے چولہے لیدر انڈسٹری سے چلتے ہیں لیکن لیدر انڈسٹری قصوراس وقت شدید بحرانوں کا شکار ہے، اگرحکومت پاکستان لیدرانڈسٹری کے بجلی کے بلوں میں اوربیجاٹیکسز میں کمی،ایندھن کے فیول میں کمی کرےتو لیدرانڈسٹری مالکان سکھ کا سانس لے سکتے ہیں جس سے ہزاروں افرادکا روزگاروابستہ ہےوہ بھی سکون کے ساتھ اپنے بیوی بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلا سکتے ہیں۔ لیکن ضرورت اس امرکی ہے کہ کیا حکومت ٹینری مالکان کو وہ ریلیف دے سکے گی جس کے وہ منتظرہیں۔