کوئٹہ ،01 نومبر(اے پی پی)نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے سنڈیمن ہائی اسکول کوئٹہ کا دورہ کیا، سیکریٹری تعلیم، سیکریٹری مواصلات اور کمشنر کوئٹہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے،نگران وزیراعلیٰ نے اسکول کے کلاس رومز کا معائنہ اور طلباء سے بات چیت کی،اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر نصیر شاہ نے ادارے سے متعلق بریفنگ دی،وزیراعلیٰ نے کمپیوٹر لیب اور سائنس لیب کا بھی معائنہ۔ اس موقع پر نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر مردان علی خان ڈومکی نے کہا کہ سنڈیمن ایک مثالی سرکاری اسکول ہے بلوچستان بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کو اسی طرز پہ معیاری بنائے جائے گا، نگران وزیراعلیٰ نے اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر نصیر شاہ کی کارکردگی کو سراہا۔