بلوچستان کی ترقی ہمیشہ عزیز رہی ہے ہم نے بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھایا اور 400 سے زائد چھوٹے ڈیم کے منصوبے شروع کئے ، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف

33

کوئٹہ 14 نومبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ہمیں ہمیشہ سے عزیز رہی ہے ہم نے بلوچستان میں ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کا جال بچھانے کا سلسلہ شروع کیا تاکہ غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہو سکے، مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان میں 400 سے زائد چھوٹے ڈیم کے منصوبے روع کئے، ہم ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت پر چلیں گے،سب کے ساتھ تعاون کا رشتہ جوڑا تھا اس رشتے کو مزید مظبوط بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ گوادر سے کوئٹہ ساڑھے چھ سو کلومیٹر کی سڑک تعمیر کر کے بلوچستان کے عوام کو سفر کی بہترین سولیات فراہم کیں، گوادر کوئٹہ سڑک کی تعمیر سے دو دن کا سفر کم ہو کر آٹھ گھنٹے کا رہ گیا اسی سڑک کی تعمیر کے دوران چالیس سے زائد نوجوان شہید ہوئے تھے انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ گوادر سے خضدار اور رتو ڈیرو شاہراہ تعمیر کر کے جنوبی بلوچستان کے علاقوں کو سندھ سے جوڑا گیا ان دونوں سڑکوں کی بنیاد ہم نے 1998-1999 میں رکھی تھی، ہرکلہ اور ڈی آئی خان روڈ، ہرگلہ اور ڈی آئی خان کی بنیاد ہم نے رکھی تھی اس منصوبے پر چار سال کام رکا رہا سابق وزیر وزیرا عظم میان شہباز شریف نے دوبارہ کام شروع کرایا ۔میاں نواز شریف نے کہا کہ پارک ساگو ژوب شاہراہ کو دورویہ اور بہتر بنانے اور  این 50 سے ملانے کا کام ہم نے شروع کیا، بسیمہ سے خضدار تک شاہراہ تعمیر کی گئی یک میچ سے خاران کی سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا جو تقریبا تکمیل کے قریب ہے جاپان کے تعاون سے راکھی گاج سے بے وانا تک سڑک بنائی جو شمالی بلوچستان کو جنوبی پنجاب ( ڈی جی خان ) سے جوڑتی ہے ۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ ہم نے قلات ، کوئٹہ، چمن ، خضدار، کراچی دورویہ (این 25 ) پر کام شروع کیا اس پر کام نہ روکا جاتا تو اب تک مکمل ہوجاتا، سابقہ سولہ ماہ کی حکومت میں پھر کام شروع ہوا اور  دو سے تین سال میں مکمل ہو جائے گا ، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے 1998-1999 میں کوسٹل ہائی وے کی بنیاد ہم نے ر کھی تھی گلگت سکردو ہائی وے ہم نے شروع کی 62 ارب روپے کی لاگت سے ہم نے ہی مکمل کی، بلوچستان کے لئے ترقی اور ڈیویلپمنٹ کا جو کام ہم نے شروع کیا تھا، ہماری حکومت کے بعد وہ سفر روک دیا گیا، ہمارا شوق تھا ہماری محبت تھی ہماری فکر تھی بلوچستان کے لئے ، ہم نے 1998 میں گوادر کی ترقی کا سفر شروع کیا تھا یہ آج اور کل کی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو ہم نے مکمل طور پر ختم کیا لوڈشیڈنگ کو مکمل طور پر ختم

کر دیا تھا  انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 400 سے زائد چھوٹے ڈیم کے منصوبے شروع کئے، بلوچستان اور سابق قبائلی علاقوں کے پانچ ہزار سے زائد طالب علموں کو وظائف دیئے ، پسماندہ علاقوں کے ان ہزاروں بچوں نے وظائف پر بہترین تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کی، تربت، خضدار، ڈیرہ مراد جمالی، پیشین، گوادر، نوشکی اور وڈھ میں یونیورسٹی کیمپس کھولے جہاں ہزاروں نوجوان زیر تعلیم بینم گوادر تک پانی پہنچا چکے تھے بعد میں کام روک دیا  گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت پر چلیں گے سب کے ساتھ تعاون کا رشتہ جوڑا تھا اس رشتے کو مزید مظبوط بنائیں گے ۔ اس موقع پر سیاسی قائدین نے میاں نواز شریف کی کوئٹہ آمد اور ملاقات پر شکر یہ ادا کرتے ہوئے ملک بالخصوص بلوچستان کی ترقی کے لئے میاں نواز شریف کے جذبے اور سوچ کو سراہا، ملاقات میں قائدین کا مستقبل میں اشتراک محل اور سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا۔