اسلام آباد،30نومبر (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ بچوں کے حقو ق کے تحفظ اور بچوں کی شکایات کے ازالے کے لئے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ بھرپور کام کررہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں کامسٹ یونیورسٹی میں بچوں کے خلاف سائبر کرا ئمز اور معا شروں کی کمز وریوں/لا پرواہیوں کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اعجاز احمد قریشی نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ بچوں کے مسا ئل کو اجاگر کر نے کا ایک فورم بھی ہے جسے یہ اعزاز حا صل ہے کہ اس نے زینب الر ٹ رسپا نس اینڈ ریکو ری ایکٹ2020 ء اور بچوں کے خلا ف سا ئبر کرا ئمز پر کنٹرول کے قا نون اور کر یمنل لاء ایکٹ کے تر میمی بل کی تیا ری سمیت دیگر کئی اہم اقدامات اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ بچے ہما را مستقبل ہیں، انہیں سا ئبر کرا ئمز اور استحصال سے بچانے کے لئے تمام سٹیک ہو لڈ رز کو مل کر جدوجہد کر نی چا ہئے، بچوں کا استحصال بشمول بچوں کے خلا ف سا ئبر کرا ئمز میں اضا فہ دنیا بھر کا مسئلہ ہے جس سے پا کستان بھی مستثنیٰ نہیں-
وفاقی محتسب نے بتا یا کہ یہ سیمینار“بچوں کے حقوق کے عالمی دن” کے پس منظر میں منعقد کیا گیا ہے جو ہمیں بچوں کے حقو ق کے تحفظ کی یاد د لا تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آ ئین پا کستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے، پا کستان ان چند مما لک میں شا مل ہے جنہوں نے 12 نومبر 1990ء کو اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق سے متعلق کنو نشن (یواین سی آر سی)کی تو ثیق کی۔
سیمینار سے ہا ئر ایجو کیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد، سا بق سفیر اور وفاقی محتسب کی گر یوننس کمشنر برا ئے اطفال فو زیہ نسرین، ایف آ ئی اے کے میجر(ر)ایم قا سم، قائداعظم یو نیو رسٹی کی چیئر پرسن ڈاکٹر شبا نہ فیا ض، ڈاکٹر ایم فا روق، عمار جعفر ی، ڈاکٹر سہیل اصغر اور کا مسٹ یو نیو رسٹی کے با نی ریکٹر ڈاکٹر ایس ایم جنید زید ی نے بھی خطاب کیا۔
سیمینار میں وفاقی وزارتوں اور بچوں کے مسا ئل سے متعلق اداروں کے نمائندگان کی کثیر تعداد میں شر کت کے ساتھ ساتھ ایشین امبڈسمین ایسو سی ایشن (اے اواے)، او آ ئی سی امبڈسمین ایسو سی ایشن (او آئی سی او اے)اور فو رم آف پاکستان امبڈسمین (ایف پی او) کے ممبران نے آن لا ئن شر کت کی۔