بھکر،6 نومبر( اے پی پی ): تھانہ صدر بھکر پولیس نے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کیٹیگری اے کے اشتہاری ملزم مزمل کو گرفتار کر لیا جبکہ بی کیٹیگری کے تین اشتہاری ملزمان بشارت ،امجد علی، خادم حسین کوگرفتار کرلیا۔ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے پولیس نے محمد رضوان ملزم کے قبضہ سے 1050 گرام چرس برآمد کر کے جرم نائن سی کا مقدمہ درج کرلیا۔











