بھکر؛ کم عمر ڈرائیوروں، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،49 کو چالان

63

بھکر،19 نومبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس بھکر کی جانب سے کم عمر ڈرائیوروں اور بغیر لائسنس گاڑی و موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے ، کارروائی  کے دوران 49 کم عمر ڈرائیوروں کو چالان کیا ہے اور 2 کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کرکے انکی کی گاڑیوں کو تھانہ میں بند کروایا گیا ہے جبکہ 81 بغیر لائسنس گاڑیوں اور موٹر سائیکلز چلانے والوں کو چالان کیا ہے اور 1 بغیر لائسنس والے کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔