بہاولنگر؛پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی پر شہریوں کا جشن

44

 

 

بہاولنگر،04 نومبر ( اے پی پی ): پاکستان کرکٹ ٹیم  کی نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی پر شہریوں کا جشن، پاکستان کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، نوجوانوں کے ڈھول کی تھاپ پر  بھنگڑے مٹھائیاں تقسیم کیں ،دن بھر شہری ریلوے گول چکر پمپ پر نصب بڑی سکرین پر میچ  سے  لطف اندوز ہوتے  رہے۔شائقین کرکٹ پرامید ہیں کہ پاکستان ٹیم قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔