بہاولنگر؛ علامہ اقبال کا  یوم ولادت بھرپور طور پر منایا گیا، ڈی پی ایس میں تقریب منعقد

5

بہاولنگر،9 نومبر(اے پی پی): ضلع بہاولنگر میں شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ اقبال کا  یوم ولادت بھرپور طور پر منایا گیا۔ اس سلسلے  میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا ڈی پی ایس میں منعقدہ تقریب میں سول سوسائٹی، اساتذہ اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

 پرنسپل پروفیسر شفیق احمد نے سی او ایجوکیشن میڈم شاہدہ حفیظ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔ طلبہ نے علامہ محمد اقبال کی شاعری پر خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے،حاضرین نے طلباء کی پرفارمنس پر بھرپور داد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے علامہ محمد اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔