جلالپور پیر والا ،14 نومبر( اے پی پی ): جلالپورپیروالا پولیس میں بہتر اصلاحات کاسفر شروع ہوگیا دوران میٹنگ ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورپیروالا عبدالرحمن گل نے کہا کہ چوری ڈکیتی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، انہوں نے تمام ایس آئی اے ایس آئی کو ہدایات جاری کی کہ تھانے میں آئے ہوئے سائلین سے ہتک آمیز رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انصاف کی فراہمی میرا فرض ہے۔
تھانے میں آئے سائلین کی ملازمین بات نہیں سنیں گے تو اور کون سنے گا ؟تھانہ سٹی جلالپور پیر والا کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، اگر میرے تھانے میں آپ کی نہیں سنی جا رہی تو ڈائریکٹ مجھ سے ملیں ،میں غریب کو انصاف فراہم کرنے میں دیر نہیں کروں گا ،دکھی عوام کی خدمت کر کے مجھے دلی سکون ملتا ہے اور میرا یہ فرض بنتا ہے کہ عوام کو انکی دہلیز تک انصاف فراہم کروں قبضہ مافیا اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ان کا ٹھکانہ جیل ہے ۔











