جلال پورپیروالا،05نومبر(اے پی پی ):سابق صدر بار ایسوسی ایشن جلال پور راؤ عبدالجبار خاں ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر محفلِ دُرود پاکﷺ کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج نعت کونسل لودھراں سے منسلک معروف نعت خواں حافظ عبدالقیوم غوری اور ان کے ساتھیوں اسلم حماد اور محمد نعمان نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں نعتیہ کلام پیش کرکے سماں باندھ دیا۔
محفل نعت میں مُفتی امیر احمد سعیدی، علامہ محفوظ ہاشمی اور علامہ عبداللہ فریدی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، تقریب میں نظامت کے فرائض گوشہ دورود سلام سے منسلک محمد ناصر عباس نے سرانجام دیے۔