جوہرآباد؛دیہی علاقوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے سینیٹیشن فیس کی وصولی کا سلسلہ شروع

51

جوہرآباد ، 22 نومبر ( اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد اعجاز نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے سینیٹیشن فیس کی وصولی  کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،اس ضمن میں گاؤں کے نمبر دار اور ریونیو سٹاف اور یو سی سیکرٹریز بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے “گاؤں چمکیں گے”پروگرام کے تحت  چک نمبر 50ایم  کے دورے کے موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے  بتایا کہ حکومتی فیصلہ کے مطابق گاؤں میں 5مرلہ یا 5مرلہ سے زائد گھر رکھنے واکے شخص کو فی ماہ 50روپے،دوکاندار 200روپے،پیٹرول پمپ،میرج ہال اور سروس اسٹیشن کے کاروباری افراد کو ایک ایک ہزار روپے جبکہ انڈسٹریل یونٹ کا کاروبار کرنے والے کو ہر ماہ 2ہزار روپے سینیٹیشن فیس اداکرنا ہو گی۔اکھٹی کی گئی رقم سینیٹیشن کی تمام فیس متعلقہ یونین کونسل کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائے گی اور اکھٹے کیے گئے فنڈزمتعلقہ  یونین کونسل کے دیہاتی علاقوں میں سولڈ مینجمنٹ اور سینیٹیشن سرگرمیوں پر خر چ ہوں گے۔