جوہر آباد ،04نومبر(اے پی پی ): وادی سون کے سیاحتی مقام کنہٹی گارڈن میں سیروتفریح کیلئے آنیوالی شیخوپورہ کے نجی کالج کے طالب علموں کی بس تیز رفتاری کے باعث قلا بازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی ، حادثے میں3طالبات سمیت 15 طالب علم زخمی ہو گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔حادثے کی اطلاح ملتے ہی ریسکیو 1122کی ایمبولنس گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کے باعث ہوا ۔