جیکب آباد، 22 نومبر(اے پی پی): جیکب آباد کی ہولڈنگ کیمپ میں سندھ کے دیگر شہروں سے بھیجے گئے افغان مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھیجنے کا کاسلسلہ جاری ہے۔
غیر ملکیوں کا دسواں قافلہ پولیس کی سخت نگرانی میں 86 غیر ملکیوں کو بدھ کی صبح کراچی سے جیکب آباد ہولڈنگ کیمپ پہنچا، جس میں 25 مرد، 15 خواتین اور 46 بچے شامل تھے،جیکب آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ہولڈنگ کیمپ پر پہنچنے والے تمام غیر ملکیوں کو ناشتہ دیا اور دوپہر کا کھانا دینے کے بعد 86 غیر ملکیوں کے قافلے کو پولیس کی سخت حفاظت میں چمن بارڈر کے راستے ان کےملک روانہ کردیا۔
اس موقع پر وطن واپس جانے والے پردیسیوں کی جانب سے بہترین مہمان نوازی پر حکومت پاکستان، حکومت سندھ اور جیکب آباد کی ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔