جیکب آباد؛انتظامیہ کی جانب سے یوریا کھادکے گوداموں پر چھاپے ،دو سیل ،جرمانہ عائد

21

 

جیکب آباد ،15 نومبر( اے پی پی ): جیکب آباد میں انتظامیہ کی جانب سے یوریا کھاد کے گوداموں پر چھاپے مارے گئے،یوریا کھاد اضافی رقم میں فروخت کرنے پر دو گودام سیل کردیے اور جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر لاڑکانہ عبدالرشید چانڈیو اور اسسٹنٹ کمشنر ٹھل آغا ذوالفقار درانی کی سربراہی میں پولیس کے ہمراہ اناج منڈی اور دیگر مقامات پر یوریا کھاد کے گوداموں کوڑو مل،عبدالشکور آرائیں،راجیش کمار،ھری داس، محبوب کنرانی و دگیر پر چھاپے مارے گئے جہاں پر غیر قانونی طور یوریا کھاد کی ہزاروں بوریاں سٹاک کی ہوئی تھیں،کوڑو مل اور اجیت کمار کے گوداموں کو سیل کردیا گیا جن پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرشید چانڈیو اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوریا کھاد کو غیر قانونی طورسٹاک کیا گیا تھا،یوریا کی سرکاری قیمیت 1270 روپیہ ہے جوکہ دکاندار 3500 سو سے زائد میں فروخت کررہے ہیں شکایات پر کارروائی کی گئی ہے۔کوشش کررہے ہیں سرکاری ریٹ پر یوریا کھاد کو فروخت کرنے کے لیے ریٹ لسٹ گوداموں اور دکانوں پر آویزاں کروائیں جائیں جس سے آبادگار اور کسانوں کو فائدہ ہوگا۔