جیکب آباد،02نومبر(اے پی پی ): ایس ایس پی سید عامر عباس شاہ نے غیر ملکی شہریوں کیلئے بنائے گئے کیمپ کا دورہ کیا ہے۔انہوں نے سکیورٹی انتظامات کو فل پروف رکھنے اور ہر آنے جانے والی اشخاص کی سخت چیکنگ کرنے کے حوالے سے متعلقہ ڈی ایس پیز ، انچارج ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس برانچ سمیت اسپیشل برانچ کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ کے چاروں اطراف سمیت بلڈنگ کا جائزہ لیا جائے اور تعینات افسران و جوانوں سمیت لیڈیز پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی الرٹ رکھا جائے،انٹری ایگزٹ پوائنٹس سمیت دیگر اہم مقامات کی کڑی نگرانی اور یوتھ ہاسٹل کی رؤف ٹاپ سمیت مختلف پوائنٹس پر جوان تعینات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جاسکے۔