جیکب آباد،10 نومبر(اے پی پی ):تحصیل ٹھل میں غیر ملکی افغان پناہ گزینوں کو اپنے وطن واپس بھیجنے کی مناسبت سے تحصیلدار ٹھل مہتاب حسین ملک کی سربراہی میں نادرا عملے اور پولیس نفری کے ساتھ ٹھل میں رہنے والے پٹھان برادری کی شناخت کرانے کے لیے بائیو میٹرک کرائی گئی،مختلف دکانوں، گھروں میں مقیم پٹھان برادری کی نادرا عملے کی مدد سے بائو میٹرک کرائی گئی۔
اس موقع پر تحصیلدار مہتاب حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کو اپنے ملک بھیجنے کی مناسبت سے نادرا عملے کی مدد سے پٹھان برادری کی شناخت کرائی جا رہی ہے، کافی تعداد میں پٹھان برادری یہاں مقیم ہیں جوکہ مختلف کاروبار کررہے ہیں، ان میں نادرا کی مدد سے شناخت کرانے کے حوالے سے بائو میٹرک کرائی جا رہی ہے جو افغانستان کا شہری نکلا، اس کو اپنے وطن بھیجا جائے گا،نادرا ریکارڈ کے مطابق دو افراد پر شک ہوا ہے جن کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، مکمل تفتیش تک ان کو پولیس کے پاس ہی پناہ میں رکھا جائے گا۔











