حب ؛کسٹم انٹیلی جنس ،ایف سی فورس ،سرکل پولیس اور سی آئی اے کی سمگلروں کیخلاف مشترکہ کارروائی ،کروڑوں کی ممنوعہ اشیاءبرآمد

5

حب، 03 نومبر (اے پی پی):حب کسٹم انٹیلی جنس ایف سی فورس حب سرکل پولیس اور سی آئی اے حب کی سمگروں کے خلاف مشترکہ کارروائی، ممنوعہ شدہ سپاری،انڈین گٹکا و سگریٹ،مضر صحت چھالیہ، پراگ،سفینہ سے لدے 9 مزدا ٹرک کروڑوں روپے مالیت کا سامان ضبط کرلیا۔

ضلع حب کی کسٹم انٹیلیجنس،ایف سی فورس، حب سرکل پولیس اور سی آئی اے حب کی سمگروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرکے مختلف مارکیٹ کے گوداموں پر چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں بھاری مقدار میں ممنوعہ سامان برآمد کر لیاہے۔

سمگل شدہ کروڑوں روپے مالیت کا سامان جس میں سپاری،انڈین گٹکا اور سگریٹ،مضر صحت چھالیہ، پراگ،سفینہ سے لدے 9 مزدا ٹرک شامل ہیں ضبط کرکے قبضے میں لیکر ایف سی فورس پولیس اور سی آئی اے حب نے کسٹم انٹیلجنس کے حوالے کردیا ہے۔

 اس موقع پر ایس ایس پی آصف فراز مستوئی نے “اے پی پی “ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سمگلروں کو امن خراب کرنے کی کوشش نہیں کرنے دیں گے سمگلروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔