حیدرآباد؛ ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی جوش و خروش سے منا رہی ہے

4

حیدرآباد،13نومبر(اے پی پی): ملک کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی مکمل آزادی کے ساتھ جوش و خروش سے منا رہی ہے،مندروں میں پوجا پاٹ کی جا رہی ہے، رات کو گھروں کے صحن میں دیے جلاۓ گئے۔

 ہندو برادری کے مکھیا راجکمار کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمیں پاکستان میں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہولی ہو دیوالی ہو یا کوئی بھی تہوار ہو ہمیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ دیوالی ہندو مذہب کا ایک اہم تہوار ہے اور اسے ‘روشنیوں کے تہوار’ کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ لوگ اس تہوار کے موقعے پر دیے اور موم بتیاں روشن کرتے ہیں جو کہ روشنی کے اندھیرے پر اور اچھائی کے برائی پر غالب آنے کی علامت ہے۔

اس موقعے پے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور مندروں سمیت سارے مذہبی مقامات پر بڑی تعداد میں پولیس نفری مقرر کی گئی ہے۔