نوشہرہ روڈ پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد،300بچوں کے لئے خون کے عطیات

7

  

نوشہرہ ورکاں،13نومبر(اے پی پی):ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی کاوش سے نوشہرہ روڈ پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد،سماجی رہنما چوہدری عاطف جٹ اور انسپکٹر ناصر گل کے تعاون سے تھیلسیمیا کے مریض 300بچوں کے لئے خون کے عطیات اکٹھے کئے گئے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کا کہنا تھا کہ پریشان حال اوردکھی انسانیت کے لئے خون کے عطیے سے قیمتی تحفہ اور کوئی نہیں ہو سکتا جس سے نہ صرف تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا مرجھائے ہوئے پھولوں کو دوبارہ نئی تازگی اور شگفتگی ملتی ہے بلکہ ان مریض بچوں کے مایوس والدین اور دیگر لواحقین بھی دوبارہ سے جی اٹھتے ہیں، بلاشبہ یہ وہ عظیم خدمت اور نیکی ہے جس کا اجر صرف اللہ پاک کی ذات ہی دے سکتی ہے، اس موقع پر چیئرمین سندس فاؤنڈیشن حاجی سرفراز احمد،چوہدری عاطف جٹ،ایس ایچ او باغبانپورہ ندیم خالد، انسپکٹر ناصر گل، لالہ عصمت اللہ انصاری، چوہدری برکت، چوہدری شاہد ،راجا افضال عزیز کالم نگار و افسانہ نویس غلام عباس ملک عمران قدوس اور دیگر بھی موجود تھے۔