خوشاب؛ غیر قانونی طور پر مقیم آٹھ افغانی باشندوں کا باوقار انداز میں انخلاء کردیاگیا

17

خوشاب، 04نومبر(اے پی پی ):پا کستان  میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلاء کی حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے جوہرآباد کیمپ میں مقیم  آٹھ افغانی باشندوں جن میں 3مرد،2عورتیں اور3بچے شامل تھے کا باوقار انداز میں مکمل سیکورٹی کے ساتھ انخلاء کردیاگیا، ان غیر قانونی مقیم افراد کو اسسٹنٹ کمشنر خوشاب محمد اعجاز ملک اور ڈی ایس پی صدر جوہرآباد کی نگرانی مین طورخم باڈر تک پہنچایا گیا جہاں سے انھیں ان کے ملک افغانستان کے سیکورٹی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔