دریاخان،3نومبر(اے پی پی) : آلودگی کا باعث بننے والے بھٹہ ہائے خشت کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر دریا خان محمد ذیشان شریف قیصرانی کی سربراہی میں ضلعی محکمہ تحفظ ماحولیات کے انسپکٹر رانا محمد فاروق اور ایس ایچ او صدر حافظ محمد عمران کی طرف سے کارروائیاں جاری ہیں۔
مختلف دھواں چھوڑنے والے بھٹہ ہائے خشت کو بند کر کے بھٹہ مالکان کے خلاف ایف آئی آرز اور بھاری جرمانے عائد کردئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر ذیشان شریف قیصرانی نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والے بھٹہ جات کے خلاف جاری کارروائیوں کو ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان تسلسل کیساتھ واچ کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ غیر معاون عناصر کے خلاف بھرپور انداز ایکشن لیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر دریاخان محمد ذیشان شریف قیصرانی کا کہنا تھاضلعی انسداد سموگ ایکشن پلان پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائےگا اس ضمن میں سیاہ دھواں چھوڑنے والے بھٹہ ہائے خشت کو ہرگز چلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
بھٹہ ہائے خشت کو جدید ٹیکنالوجی زیگ زاگ پر منتقل کرنے کیلئے بھٹہ مالکان کو خصوصی گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں.احکامات کی عدم تعمیل پربھٹہ مالکان پر حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔