ہنگو،07 نومبر(اے پی پی): آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس اختر حیات گنڈاپور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخواہ پولیس نے جو قربانیاں دیں ہیں اور جس بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اس کی عالمی برادری بھی ستائش کرتی ہے۔ خیبر پختونخواہ کے عوام کے تحفظ کیلئے اور حکومتی رٹ کو مستحکم بنانے کیلئے پولیس کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگو پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ کے انعقاد کے موقع پر کیا۔ پاسنگ آوٹ پریڈ میں 300 سے زائد ریکروٹس فارغ التحصیل ہوئے۔
ان خیالات کا اظہار آئی جی خیبر پختونخواہ اختر حیات گنڈاپور نے پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں سالانہ پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں اپر، انٹر اور لوئر کورسز مکمل کرنے والے پولیس کی سالانہ پاسنگ آوٹ پریڈ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں ہوئی جس میں ڈی آئی جی کوہاٹ شیر اکبر سمیت صوبے بھر سے پولیس افسران، عمائدین اور ہر طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کیں۔ آئی جی خیبر پختونخواہ اختر حیات گنڈاپور نے پولیس جیپ میں بیٹھ کر پریڈ کا معائنہ کیا۔ جبکہ کمانڈنٹ فصیح الدین اشرف نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے ادارے کی تعریف اور اس کی خدمات پر روشنی ڈالی اور پولیس ٹریننگ کالج کے مسائل کے بارے میں آئی جی کو آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی خیبر پختونخواہ اختر حیات گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس بہادر اور دلیر جوانوں پر مشتمل ہے جس نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنے خون کا نذرانہ دیکر عوام کی جان مال و آبرو کے تحفظ کویقینی بنایا۔ ہماری بہادر پولیس کے کارناموں کی عالمی برادری ستائش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور وسائل سے آراستہ کیا جا رہا ہے جبکہ 11 اضلاع میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز قائم کر کے ان کی سیفٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ آئی جی اختر حیات گنڈاپور نے کہا کہ بہت جلد پی ٹی سی کے مسائل کو حل کر کیا جائے گا اور مجھے فخر ہے کہ یہ کالج دیگر صوبوں اور اداروں کی پیشہ ورانہ تربیت میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر ٹریننگ مکمل کرنے والے ریکروٹ اور جوانوں نے شاندار پاسنگ آوٹ پریڈ کا مظاہرہ کیا جبکہ آئی جی نے مختلف کورسز میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ پاسنگ آوٹ پریڈ میں 300 سے زائد ریکروٹس فارغ التحصیل ہو گئے جس میں خواتین بھی شامل تھیں۔ بعد ازاں آئی جی خیبر پختونخواہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم کا بھی افتتاح کیا۔