رینالہ خورد،07نومبر(اے پی پی): رینالہ بائی پاس پر اوکاڑہ سے لاہورجانیوالا تیز رفتار مزدا منی ٹرک آگے جانیوالی بس کے ساتھ ٹکراکر موٹرسائیکل پرالٹ گئی،حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارشاہد سکنہ تاندلیاوالاجانبحق ہوگیاجبکہ ایک خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو 1122نےابتدائی طبی امداد کے بعدٹی ایچ کیوہسپتال رینالہ خوردمنتقل کردیاہے۔دوزخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیایے۔