اسلام آباد،24 نومبر(اے پی پی ):غزالی ایجوکیشن فاونڈیشن اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے مابین زبان و ثقافت کی ترویج و تشہیر کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر تقریب میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے بطور مہمان خصوصی اور سیکرٹری نیشنل ہیرٹیج اینڈ کلچرل ڈویژن حمیرا احمد مدعو نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب میں ممتاز دانشور ڈاکٹر فاروق عادلنے پاکستان اور ترکی کے تاریخی اور ثقافتی رشتوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ غزالی ایجوکشن ٹرسٹ کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عامر محمود جبکہ یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے پروفیسر ڈاکڑ خلیل طوقار نے دستخط کئے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض جناب ڈاکڑ فرید بروہی نے ادا کئے۔