نوشہرہ ورکاں،18نومبر(اےپی پی): سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نےکہا کہ سائلین کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے اور عوام کے مسائل کو بلا تاخیر حل کیا جائے۔یہ ہدایت سی پی او نے نوشہرہ ورکاں کے اچانک دورے کے دوران موقع پر موجود ڈی ایس پی سرکل محمد نواز ورک اور ایس ایچ او عنصر فاروق مان کو کی۔
سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نے تھانہ نوشہرہ ورکاں میں نو تعمیر شدہ عمارت کا معائنہ کیا جس میں ایس ایچ او آفس،سائلین کے لیے ویٹنگ روم ،محرر کمرہ ،مالخانہ اور فرنٹ ڈیسک شامل ہے۔ بعد ازاں انہوں نے پولیس خدمت مرکز کا بھی معائنہ کیا اور عوام کو ملنے والی سہولت بارے سٹاف سے پوچھا اور کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی جس مرکز میں بھی تقرری ہے عوام کی خدمت کے لیے ہے اور عوام میں اعتماد کو بحال کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔