ساہیوال؛میونسپل کارپوریشن کی بلڈنگ پلان کی منظوری سے ریکارڈ آمدن،6لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری

54

ساہیوال، 22 نومبر(اے پی پی):میونسپل کارپوریشن نے نومبر میں اب تک بلڈنگ پلان کی منظوری سے 59لاکھ47ہزار روپے سے زائد کی آمدن حاصل کی جو ایک ریکارڈ ہے جبکہ صرف ایک دن21نومبر کو6لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی۔

 یہ بات چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد نے کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کے زیرصدارت  اجلاس میں بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ بلڈنگ برانچ روزانہ کی بنیاد پر وصول ہونے والی درخواستوں کو فوری پراسس کرتا ہے تاکہ کم سے کم وقت میں بلڈنگ پلان کی منظوری دی جا سکے۔

 کمشنر شعیب اقبال سید نے بلڈنگ برانچ کی کارکردگی کو سراہا اور ایم او محمد سلیم کو ہدایت کی کہ وہ کنورژن فیس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف جاری کاروائیاں بھی تیز کریں۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر شاہ زیب، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد، اے سی جنرل علیزہ ریحان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔