ساہیوال،22 نومبر ( اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس ساہیوال کی جانب سے کم عمر ڈرائیوروں اور بغیر لائسنس گاڑی و موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ساہیوال ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 178 کم عمر ڈرائیوروں کو چالان کیا اور 39 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کی گاڑیوں کو تھانہ میں بند کروایا جبکہ284 بغیر لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کو چالان کیا ہے اوران کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے۔ایف آئی آر ہونے کی صورت میں آپ کے بچے کا مستقبل مکمل تاریک ہو جائے گا، لہذا ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوکر اپنی اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔