سرگودھا،15 نومبر(اے پی پی):پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیر اہتمام انڈر16 انٹر ڈسٹرکٹ بوائز اینڈ گرلزبیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلہ جات سپورٹس جمنیزیم میں منعقد ہوئے۔ جس کا افتتاح کمشنرمحمد اجمل بھٹی، ڈویژنل سپورٹس آفسر نثارالحق اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسر محمد عمران نے کیا۔
کمشنر سرگودھا نے مقابلے میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں میں سرگودھا، خوشاب،میانوالی اور بھکر کی انڈر16بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کی ٹیموں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودھا،خوشاب،میانوالی اور بھکر اور ڈویژن کے تحصیل سپورٹس آفیسرز،کوچز نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفسر نثار راالحق کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلہ جات کر وانے کا مقصد نئے ٹیلنٹ کوابھارکر سامنے لانا ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ یہاں سے جیتنے والی ٹیموں کو ڈویژنل مقابلہ جات میں حصہ لینے کیلئے لاہور بھیجا جائے گا۔