سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس

73

اسلام آباد،30 نومبر(اے پی پی): اسلام آباد (اے پی پی ): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس جمعرات کے روز چیئرمین ہمایوں مہمند کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف بلوں پر ممبران نے اپنی تجاویز دیں۔

ان بلوں میں پاکستان ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کوریج پروگرام بل 2023 پرائیویٹ ممبر سینیٹر ثانیہ نشتر نے پیش کیا جبکہ دی انجرڈ پرسن میڈیکل ایڈ ترمیم بل 2023ءبل پروفیسر مہر تاج روغانی پیش کیا۔

وزارت صحت کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ بورڈ کی ممبر شپ میں مینوفیکچررز کو شامل کرنے کی تجویز ہے مگر ڈبلیو ایچ او نے ایسا کرنے سے منع کیا ہے۔