سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی سندھ کے کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی عدم فراہمی کے مسئلے پر متعلقہ حکام کو سرزنش

42

اسلام آباد ، 30 نومبر ( اے پی پی ): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے سندھ کے کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی عدم فراہمی کے مسئلے کا نوٹس لیا ،کمیٹی کا اجلاس سینیٹر مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت بروز جمعرات پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔

کمیٹی چیئرمین نے اس سلسلے میں ملک بھر کے کسانوں سے موصول شدہ درخواستوں پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں ہیں اور فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے اور اس مسئلے کے باعث سندھ میں گندم کی فصل کو ممکنہ لاحق خطرات کا نوٹس لیا۔

 کمیٹی کو بتایا گیا کہ مارکیٹ میں دستیاب کھاد کے سرکاری نرخ 3560 روپے ہیں جبکہ بلیک میں یہ 5600روپے کی قیمت پر بیچی جارہی ہے ۔اجلاس میں زیتون کے پودوں کے درآمد کے ایشو پر سینیٹر مرتضیٰ کامران کی زیر صدارت سب کمیٹی قائم کر دی گئی اور دو ماہ میں رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔