صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

58

ملتان،19 نومبر(اے پی پی ): صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں اتوار کو یہاں ملاقا ت کی  ہے ۔ ملاقات میں وفد نے  ہسپتالوں کو درپیش  مسائل کی نشاندہی کی ،  جس پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے تمام جائز مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔