صوبہ کے باصلاحیت نوجوانوں کو مین سٹریم میں داخل کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔نگران وزیر کھیل و ثقافت نوابزادہ جمال خان رئیسانی

14

کوئٹہ7 نومبر(اے پی پی): نگران حکومت بلوچستان کی انڈر 25 فٹبال ٹیم کو پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ایکسپوزر دینے کے لیے بیرون ملک تھائی لینڈ عنقریب بجھوا رہی ہے۔ سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں نگران وزیر کھیل و ثقافت نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر مشتمل یہ ٹیم تھائی لینڈ میں دوستانہ میچز کے علاوہ ٹریننگ اور کونسلنگ دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ نگران حکومت صرف اور صرف میرٹ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور صوبہ کے باصلاحیت نوجوانوں کو مین سٹریم میں داخل کرنے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری کھیل ڈاکٹر جاوید شاہوانی اور ڈی جی سپورٹس درا بلوچ نے محکمہ سپورٹس اینڈ کلچر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔