لاہور؛ کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، پرائس کنٹرول اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے جائزہ

57

لاہور،2نومبر (اے پی پی):کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں پرائس کنٹرول اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ لاہور میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد 4190 ہے۔

کمشنر لاہور محمد کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 87 ڈینگی مثبت کیسز سامنے آئے۔ اقبال ٹاون، جوہر ٹاون اور کینٹ سے زیادہ لاروا ملا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ گزشتہ سال سے تقابلی جائزہ کے مطابق امسال مثبت کیسز کی تعداد کم ہے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ مگر سستی کی کوئی گنجائش نہیں، پرائس کنٹرول کیلئے ہر نیلامی پر افسر موجود ہوگا۔ آج سے ہر افسر کی مانیٹرنگ بھی شروع ہوگی۔ لاہور میں چکن، آلو، پیاز، ٹماٹر اور سبزیوں کی قیمتوں کی خصوصی نگرانی کی جائے۔ پرائس مجسٹریٹس روزانہ مارکیٹوں اور بازاروں میں چیکنگ کریں۔ ہر مجسٹریٹ کی روزانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔ ریٹ لسٹ ہر دکان، ریڑھی اور مارکیٹ میں آویزاں ہونی چاہئیے۔

 کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور ڈی او انڈسٹریز روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تقابلی جائزہ اور گرانی پر رپورٹ دیں۔ انہوں  نے کہا کہ انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر پر عمل ہی مرض سے بچاو کی ضمانت ہے۔ کوتاہی کی گنجائش نہیں