لوئردیر ،7 نومبر( اے پی پی ): سب ڈویژن لال قلعہ میں دیر سکاوٹس185 ونگ ، ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لال قلعہ میں سات روزہ سپورٹس فیسٹول کا اہتمام کیا گیا۔ سپورٹس فیسٹول میں کرکٹ ، والی بال ، باسکٹ بال ، فٹ بال ، رسہ کشی ، کراٹے ، میراتھن کے مختلف سپورٹس ایونٹس منعقد ہوئے جس میں کل 46 ٹیموں اور 600 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
لال قلعہ سپورٹس فیسٹول کی تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔ اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ دیر سکاوٹس 185ونگ بریگیڈیئر ثناءاللہ اور ڈپٹی کمشنر محمد فواد نے بطور مہمان خصوصی شرکت اور مختلف سپورٹس ایونٹس میں پہلے ، دوسرے پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور شیلڈ زدیں اس کے علاوہ لال قلعہ سپورٹس فیسٹول میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی ٹرافیاں دی گئیں۔ علاقے کے مشران نے کمانڈنٹ دیر سکاوٹس 185ونگ بریگیڈیئر ثناءاللہ کو دیر کی روایتی ٹوپی پیش کی۔
تاریخ میں پہلی مرتبہ سب ڈویژن لال قلعہ میں 7 روزہ سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔ سپورٹس ایونٹس کے انعقاد سے علاقے کے مثبت پہلو کے ساتھ ساتھ ملکی اور غیر ملکی سطح پرسپورٹس میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ اسی علاقے سے عمران جونیر فاسٹ باولنگ میں پاکستان قومی کرکٹ کی نمائندے کررہے ہیں۔ دیر پائیں میں سپورٹس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اسی طرح کے سپورٹس ایونٹس کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا ہوگا۔
سپورٹس ایونٹس میں لیفٹیننٹ کرنل 185 ونگ سجاد کیانی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضیا الدین احمد، اسسٹنٹ کمشنر لال قلعہ جناب نورزالی خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جناب ابرار احمد، عمائدین علاقہ ، سکولوں کے پرنسپلوں نے شرکت کی۔ بہترین سپورٹس ایونٹس کے انعقاد پر عمائدین علاقہ اور کھلاڑیوں نے ضلعی انتظامیہ ، کمانڈنگ 185 ونگ ، اورمحکمہ سپورٹس کا شکریہ ادا کیا۔