لوک میلہ میں شائقین کی خاص توجہ کا مرکز، قصہ خوانی پشاور کے تانبے کے برتن

15

اسلام آباد،07 نومبر(اے پی پی ):  تانبے کے برتن سازوں کا مرکز، قصہ خوانی بازار پشاور آج بھی قدرتی دھاتوں سے بنے برتنوں کے لیے مشہور ہے، ان برتنوں میں سجے چراغوں اور دیگر اشیاء کو دیکھ کر الف لیلیٰ کی داستانیں ماضی میں ان کی اہمیت

کی یاد دلاتی ہیں۔

تانبے اور پیتل کے گلاس، ہانڈیاں، کپ، پیالیاں اور انتہائی مہارت سے تراشے گئے دیگر ظروف، اسلام آباد میں لوک میلہ میں سجائے گئے ہیں۔میلے میں ماہر برتن ساز  اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

 تانبا سازوں کی چھینیوں پر پڑنے والی ہتھوڑیوں کی آوازوں کے ساتھ ساتھ ظروف بنانے والے اپنے شاندار ماضی کی داستان گوئی سے قدر دانوں کو محظوظ کر رہے ہیں۔