لکڑ منڈی فیضی روڈ پرانے دھاگے والے کارخانے آگ لگ گئی ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا

3

 

ملتان 07، نومبر(اے پی پی ):ریسکیو حکام نے کہا کالر کے مطابق کارخانے میں دھاگے والے کمرے میں آگ لگی ہوئی ہے جو تیزی سے اطراف میں پھیل رہی ہے ریسکیو کنٹرول روم نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر  ریسکیو ایمبولینس  اور ریسکیو فائر وہیکلز اور ریسکیو ٹیمیں بھیجوا دیاور کہاریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ کارخانے میں دھاگے والے کمرے میں آگ لگی ہے جہاں فائر فائیٹینگ شروع کر دی گئی ہے ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن کرکے آگ پر قابو پا لیا اور کولینگ کا پروسس بھی مکمل کر لیا ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور قریبی عمارتوں اور  سامان کو آگ سے محفوظ رکھا۔