مردان ،01نومبر(اے پی پی): محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کے دوران سابق ایم این اے مجاہد خان کے گودام سے کروڑوں روپے مالیت کے چوری شدہ سٹریٹ لائٹس اور سولر پینلز برآمد کر لی ہیں جن کو دوسال سے اس گودام میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔
تفتیش سے پتہ چلا کہ سٹریٹ لائٹس اور سولر پینلز کے لئے مختلف ڈیلرز سے بات چیت جاری تھی مگر بروقت کارروائی سے قوم کی امانت کو کباڑیے کے ہاتھوں فروخت کرانے سے بال بال بچا لیا گیا ۔
یہ سولر پینلز اور سٹریٹ لائٹس مجاہد خان نے اپنے دوراقتدار میں اپنے فنڈز سے خریدی تھیں لیکن بعد ازاں اسے مختلف گوداموں میں چھپا دیا گیا تھا۔ کچھ روز قبل بھی مجاہد خان کے پرسنل سیکرٹری سے کروڑوں کی سلائی مشینیں برآمد ہوئی تھیں۔