مری، 02 نومبر(اے پی پی): ایس ایچ او مری ملک آصف نے کہا کہ ملکہ کوہسارمری وطن عزیز کااہم ترین سیاحتی مرکز ہے یہاں سے جرائم کوختم کرنے کیلئے اپنابھرپورکردار اداکروں گا،جرائم اورمنشیات فروشی کامکمل خاتمہ،گینگسٹر اورقبضہ مافیاکے خاتمے کوچیلنج سمجھ کرقبول کیا ہے،سیاحوں کے تحفظ اورمری کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کوہرصورت یقینی بنایاجائےگا۔
ان خیالات کااظہار نوتعینات ایس ایچ اومری ملک آصف نے مری پریس کلب کے دورہ کے موقع پرمری پریس کلب کے عہدیداروں اوراراکین سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ خطہ کوہسار کے عوام انتہائی پرامن،باشعور اورقانون کی عزت کرنے والے ہیں ان کوکبھی مایوس نہیں کیاجائےگا،مری میڈیا نے ہمیشہ جرائم کے خاتمے،سیاحت کے فروغ اورعوامی مسائل کوحل کرنے کیلئے مثبت اورمعیاری رپورٹنگ کی اور کہا کہ میں میڈیا کی ٹیم کاحصہ ہوں مری کوجرائم سے پاک کرنے کیلئے صحافیوں کاتعاون ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا، کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں کسی کوبھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔