مسلح افواج کو ترقی پذیر ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کی ضرورت ہے ؛ نیول چیف

24

 

کراچی، 21 نومبر (اے پی پی): پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے اس بات پر زور دیاہے  کہ ٹیکنالوجی مسلسل ترقی کر رہی ہے اور مسلح افواج کو بھی ترقی پذیر ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان نیوی انڈسٹریل سیمینار بحریہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے تعلیمی اداروں اور مختلف صنعتوں کے نمائندوں کی قابل قدر شرکت کو سراہا۔

 تکنیکی طور پر چیلنجنگ ماحول میں نجی شعبے کے ردعمل کو سراہتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ پاک بحریہ اور مقامی صنعتیں مل کر خود انحصاری کے ہمارے مقصد کو حاصل کریں گی۔

 مختلف تنظیموں کے مقررین نے بھی خود انحصاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔سیمینار میں بحریہ کے افسران، معززین، مقامی صنعت کے نمائندوں اور تعلیمی اداروں کے سرکردہ اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔