ملتان؛ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام سپیشل بچوں کیلئے ڈویژنل سپورٹس گالا کا انعقاد

2

 

ملتان ،7 نومبر( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام سپیشل بچوں کیلئے ڈویژنل سپورٹس گالا منعقد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے سپورٹس کمپلیکس میں گالا کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفسیر سپیشل ایجوکیشن میاں ماجد نے سپورٹس گالا انتظامات پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے سپیشل بچوں سے ملاقات کی اور مختلف مقابلوں کے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے،قبل ازیں سپورٹس گالا میں شریک سپیشل کھلاڑیوں نے خوبصورت فیلگ مارچ کا مظاہرہ بھی کیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ سپیشل بچوں کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھیں گے،سپورٹس گالا میں کرکٹ فٹبال اور جمناسٹک سمیت مختلف مقابلے منعقد ہوئے جس میں ملتان کے چاروں اضلاع کے سپیشل بچوں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں میں سپیشل افراد کیلئے ایریاز مختص کرینگے جبکہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن بچوں کی عملی تربیت کیلئے اقدامات کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سپیشل بچے معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں انکو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں سپورٹس گالہ کی ابتدائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ افیسر سپیشل ایجوکیشن میاں ماجد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سپیشل بچوں کو نصابی تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی نمایاں طور پر شامل کرنے کی ہدایت کی ہے سپورٹس کالا اسپیشل بچوں کی شخصیت نکھارنے کا ایک ذریعہ ہے۔بعد ازاں سپیشل بچوں کو مختلف تحائف اور انعامات بھی دیے گئے۔