ملتان، 12 نومبر(اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن ( ر ) محمد سہیل چوھدری کی ہدایت پر ریجنل پولیس آفس ملتان میں عوامی سہولتوں کے پیشِ نظر خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جہاں لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس ، کیریکٹر سرٹیفیکیٹ ، کرایہ داروں کا اندراج کے علاؤہ دیگر سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔
اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن پولیس عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں بہم پہنچانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، ملتان کے رہائشی خصوصاً کینٹ اور ارد گرد کے رہائشی لوگوں کو ان کی دہلیز پر یہ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کہ وہ پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں، جس کے لئے ملتان ریجن پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
یاد رہے کہ خدمت مرکز میں ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت میسر ہے جبکہ دیگر سہولتیں عنقریب فراہم کر دی جائیں گی جو کہ تکمیل کے مراحل میں ہے ۔