ملتان،09 نومبر(اے پی پی): پنجاب ہائی وے پٹرول نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، ماہِ اکتوبر میں ملتان ریجن پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 3 لاکھ 79 ہزارافراد اور 01 لاکھ 78ہزار گاڑیوں کو چیک کیا۔پی ایچ پی نےشاہرات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 86 ہزار 4سو 80 ای چالان کیے گئے۔ شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر گزشتہ ماہ پی ایچ پی نے 4831 ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے۔
پی ایچ پی نے گیس سلنڈر کے استعمال پر 181 مسافر بردار گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی اور 55اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔74عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 25 مقدمات درج کیے گئے اور 02 کلاشنکوف، 02 رائفلیں، 02 گن اور 14 پسٹل برامد کیے۔43چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد جن میں 01کار، 39 موٹر سائیکلیں اور 03 دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔
پنجاب بھر کی شاہرات پر مشکلات کا شکار 725مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔ 96عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کرکے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔11 گمشدہ بچوں کو انکے والدین سے ملوایا گیا۔مختلف حادثات میں مضروب ہونیوالے 29 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ منشیات فروشوں سے 1050 لیٹر شراب، 4900 گرام چرس اور 3350گرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی۔
اس موقع پر ایس پی پی ایچ پی ہما نصیب نے افسران و اہلکاروں کو مزید تندہی و جانفشانی کے ساتھ فرائضِ منصبی ادا کرنے کی ہدایت کی۔ایس پی پی ایچ پی ہما نصیب نے عوام کے جان و مال کے تحفّظ اور بے لوث خدمت پر زور دیا اور خدمت کو ہی پنجاب ہائی وے پٹرول کا نصب العین قرار ٹھہرایا۔











