ملتان،03 نومبر(اےپی پی ):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے جنرل بس سٹینڈ کا اچانک دورہ کیا اور جنرل بس سٹینڈ پر صفائی صورتحال اور سہولیات کی انسپکشن کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر و ایڈمنسٹریٹر عابد شبیر نے انتظامات پر بریفننگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے مسافر بسوں میں بیٹھ کر کرایوں میں کمی کی چیکنگ بھی کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مثالی صفائی پر ایڈمنسٹریٹر عابد شبیر کو شاباش بھی دی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کو مسافروں کیلئے مثالی بنانا ترجیح ہے،قلیل مدت میں جنرل بس سٹینڈ پر ترقیاتی منصوبوں کا آغاز قابل ستائش ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں غیر قانونی بس و ویگن سٹینڈز کو جنرل بس سٹینڈ منتقل کردیا گیا ہے۔