بدین، 18 نومبر(اے پی پی):ینگ ویلفئیر تنظیم اور سوشل ورکر اتحاد کی جانب سے ڈی سی چوک بدین پر منو بھائی تھلیسیماء کئیر سینٹر بدین کے تعاون سے ایک روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
ایک روزہ کیمپ میں شہری کثیر تعداد میں آ کر خون کے عطیہ دے رہے ہیں ،ینگ ویلفیئر تنظیم اور سوشل ورکر اتحاد کے کارکنوں سمیت خون کے عطیہ دینے والوں کا کہنا تھا کہ تھیلیسماء کئیر سینڑ بدین کے تعاون سے ایک روزہ فری کیمپُ لگانے کا مقصد صرف ان معصوم پھول جیسے بچوں کی زندگیاں بچانا ہیں جو صرف خون کی کمی کی وجہ سے پریشانی سے دو چار ہیں ایک خون کی بوتل دینے سے معصوم بچے جو تھلیسیماء جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں جنہیں ہر ہفتے خون کی بوتل لگائی جاتی ہے ان کی زندگیاں بچانا ہیں سب شہریوں کو چاہئے کہ وہ ڈی چوک بدین پہنچ کر معصوم بچوں کے لئے خون کے عطیہ دیں تاکہ ان کی قیمتی زندگی بچائی جا سکے۔