میرپورخاص؛غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالنے کیلئے سرچ آپریشن جاری، ہزاروں گرفتار

16

میرپورخاص،03 نومبر(اے پی پی ):وفاقی حکومت کی جانب سے  ملک بھر میں یکم نمبر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کے سلسلے میں میرپورخاص میں سرچ آپریشن جاری ہے، ایک ہزار سے زائد غیر ملکیوں کی شناخت اور تفتیشن کے لیئے ابتک درجنوں افراد کو  گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میرپورخاص کی تمام پولیس اسٹیشن کی حدود میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی نشاندہی و گرفتاری کے لیئے کمیٹیاں تشکیل دے دی  گئی ہیں۔  31 علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ہر پولیس اسٹیشن کی حدود میں بنائی گئی کمیٹی میں قانون نافذ  اور نشاندہی کرنے والے تمام ادارے مدد کر رہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کے لیئے مقررہ تاریخ یکم نومبر کے دن سے ہی پولیس نے آپریشن شروع کردیا ہے اور ابتک درجوان افراد کو گرفتار کرکے انکے شناختی کارڈ،   پاسپوٹ ،  ویزا ، رہداری  سمیت دیگر ضروری دستاویز چیک کیا جا رہا ہے۔

ابتک ایک ہزار غیر ملکی افراد کی نشاندہی ہوئی ہے جن کے پاس مکمل کاغذات نہیں ہیں، جو کم عمر کے بچے ہیں انکے اسکول سرٹفکیٹس، برتھ سرٹفکیٹس چیک کیئے جارہے، انکے والدین کے کارڈ، بے فارم اور ہر قسم کی چھان بین کی جارہی ہے۔

ان گرفتار افراد کو جیل نہیں بھیجا جائے گا بلکہ انکی مکمل تفتیش ہو گی اور ان کو موقع دیا جائےگا کہ و ملکی ہونے کا ثبوت پیش کریں۔